راولپنڈی تھانہ مورگاہ کی حدود میں خواتین پر چھریوں سے وار کرنے والے مرکزی ملزم گرفتارلئے۔ پولیس نے مقدمے میں مرکزی ملزم سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ اس کا تعلق کہوٹہ کے علاقہ نارہ مٹور سے ہے۔ پولیس کے مطابق متاثر خاتون نے ملزم کی شناخت کرلی ہے۔ راولپنڈی میں چھریوں کے وار سے ابتک ایک خاتون قتل جبکہ 10 سے زائد خواتیں زخمی ہوچکی ہیں۔