یوم آزادی پر پشاور میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ جمرود میں سرحد پارسے آئے 4 خودکش بمبار گرفتار کرکے خودکش جیکٹس قبضے میں لے لیں
لیویز حکام کے مطابق دہشت گرد سرحد پارسے آئے تھے اور یوم آزادی پر پشاور شہر میں ہونے والی تقریبات میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔ لیویز نے کارروائی انٹیلی جنس معلومات پر ہوئی۔ گرفتار ہونے والوں میں مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ جنہیں مزید تفتیش کے لیے خفیہ مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔