328رنز، مشکل وکٹ، سمیع پویلین لوٹ گئے

لندن کے کیننگٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان السٹر کک نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے باز الیکس ہیل اور کپتان کک نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں اسکور بورڈ پر رنز لگانا شروع کئے اور مجموعی اسکور 23 رنز تک پہنچا تو الیکس ہیلز محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔

دوسری وکٹ پر جوئے روٹ اور کپتان کک نے 46 رنز کی شراکت قائم کی لیکن کپتان 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ روٹ 26 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے جس کے بعد جیمز ونز بھی ایک رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بنے اور گیری بیلنس بھی زیادہ دیر کریز پر نہ کھڑے ہوسکے اور وہ صرف 8 رنز بنا سکے۔

معین علی اور جونی برسٹو نے چھٹی وکٹ کے لیے 93 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا، جونی برسٹو 55 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔ تاہم معین علی میچ میں بہترین بلے بازی کا مظاہری کرتے رہے اور ان کے 108رنز کی بندولت انگلینڈ نے 328رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے 5،وہاب ریاض نے 3 جب کہ محمد عامر نے 2 وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد اور راحت علی کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اوول کی مشکل وکٹ پر 328کافی مشکل اسکور ہے اور پاکستانی بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے شاید اسے عبور کرنا اور بھی مشکل لگے۔ ایج بیسٹن میں پاکستان کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے سمیع اسلم 3رنز بنا کر براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر اظہر علی اور یاسر شاہ کریز پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ کو سیریز میں پاکستان پر 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: