گولن سے تعلقات کا الزام، کاروباری شخصیات گرفتار

ترک پولیس نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد جاری اقدامات کے تحت ملک کے مختلف صوبوں میں 112 کاروباری افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ان افراد کو فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں اب تک 16 ہزار افراد کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور یہ گرفتاریاں اس سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔

ترک حکومت فوجی بغاوت کا الزام امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی گزارنے والے ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کرتی ہے، اور امریکا سے انکی حوالگی کا مطالبہ کررہی ہے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: