نیشنل ایکشن پلان، ایک اور ٹاسک فورس

نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکا جائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے وفاقی، صوبائی حکومتوں کی متعلقہ ایجنسیاں بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گی۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کےمکمل خاتمے کیلئے نتیجہ خیز،بروقت ایکشن یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اورموثر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، دہشت گردی کےمکمل خاتمے کیلئے نتیجہ خیز،بروقت ایکشن یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں غیر ملکی عناصر کی سرکوبی کیلئے موجودہ کوششیں فوری تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں کونیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں ممکنہ رکاوٹوں اورتعاون کےامورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ وزیرداخلہ اور عسکری حکام کی جانب سےنیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد پربریفنگ بھی دی گئی۔

سیاسی وعسکری قیادت کے اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: