امریکی شہر سلور اسپرنگ کی رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعدآگ لگ گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ عملہ اور امدادی ادارے کے کارکن علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امداد ی کارروائی کے دوران آگ کے باعث فائر فائٹرز سمیت 30 افراد زخمی ہوگئے ،جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں،سلوراسپرنگ میں متاثرہ عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے