پیپلزپارٹی چودھری نثار پر برہم

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوا، وزارت داخلہ قطعی ناکام رہی، پھر کوئٹہ میں دھماکا ہوگیا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے وزارت داخلہ ناکامی پر شرمسار ہےبھی یا نہیں،حکومت کو غیرسنجیدہ رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کوئٹہ میں سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت و سینئر وکلا سے اظہارتعزیت کیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور بیرسٹراعتزاز احسن پیپلز پارٹی کی رہنماء روبینہ خالد اور نفیسہ شاہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہم نےنیشنل ایکشن پلان مرتب کیاتھا، پلان کےتحت نیکٹا کو بھی فعال اور 20نکات پر عمل ہوناتھا، نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا، وزارت داخلہ ناکام رہی، سب ایجنسیوں کی توجہ کوئٹہ اور بلوچستان پر ہونی چاہئےتھی۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کمزوزہوجائےتو فرق نہیں پڑتا،ریاست کو کمزورنہیں ہوناچاہیے ،نواز شریف سے کہتاہوں کہ اُن کی آستینوں میں سانپ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اب تک مکمل ناکام ہوگیاہے، اگر اس پر عملدرآمد ہوتو اس طرح کےواقعات رک سکتے ہیں، اس میں وزارت داخلہ کی ناکامی ہے، دیکھنا یہ ہے کہ وزارت داخلہ اس ناکامی پر شرمسار ہےبھی یا نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست تو ہوتی رہے گی،صدیوں تک،مگر جو جانیں چلی گئیں وہ کبھی واپس نہیں آئیں گی، حکومت آتی جاتی رہیں گی مگرریاست کو کمزور نہیں ہوناچاہئے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: