روسی بمباری میں سویلین ہلاکتیں، حقیقت یا پراپیگنڈا

روسی فورسزنے شام میں مختلف  علاقوں کو  فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

روسی کارروائی کے بعد ایک بار پھر امریکی اور یورپی میڈیا میں مہم سرگرم ہے کہ ان میں متعدد شہری مار گئے۔

رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں 30شہری مرنے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر روسی میڈیا نے ان تمام رپورٹس کو مسترد کیا ہے ۔ ان کے مطابق رقہ  میں موجود داعش کی ایک ہتھیار بنانے والی فیکٹری کو تباہ کیا گیا  جس میں شہری نہیں مارے گئے۔

روسی ترجمان کے مطابق جیسے ہی روس داعش پر حملے شروع کرتا ہے، اچانک دنیا میں پراپیگنڈا شروع ہو جاتا ہے۔

ادھر رائٹرز کے مطابق درحقیقت بمباری  میں امریکا اور سعودیہ نواز باغیوں  کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں  30افراد مارے گئےہیں۔

اس حملے میں باغیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے  اور 70 کے قریب زخمی ہیں۔ یہ حملہ باغیوں کے اہم اجلاس پر کیا گیا ہے جہاں ان کی قیادت موجود ہونے کا خدشہ ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: