مصباح کا آخری ٹیسٹ

اوول میں بھرپور پریکٹس سیشن کرنے کے  بعد  کپتان مصباح الحق   نے پریس کانفرنس میں کہا  کہ  اوول میں کھیلنا مشکل ضرور ہے ،لیکن ناممکن نہیں۔ چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھی کھلاڑی  پہلے میچ   والی  پرفارمنس دکھائیں گے تو جیت یقینی ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ سینئر پلئیرز سے توقعات بھی زیادہ ہوتیں ہیں ۔ اس لیے آج  کے اہم میچ میں  تجربہ کار بیٹسمین یونس خان  سے بھی امیدیں ہوں گی ۔ یونس خان  کسی بھی وقت کم بیک کر سکتے ہیں ۔

رپورٹرز نے مصباح الحق پر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔

جواب میں مصباح الحق نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اوول ٹیسٹ پاکستان اور خود ان کے لیے بہت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے بارے میں ان کا فیصلہ سیریز کے آخر میں ہو گا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کسی نوجوان کھلاڑی کے لیے ان کی جگہ لینا مشکل ہو گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: