کوئٹہ میں پھر دہشت گردی،13 افراد زخمی ، پھر نئے وعدے

سانحہ سول اسپتال کے صرف4 روز بعد کوئٹہ ایک بار پھر دھماکا ہو اہے۔

زرغون روڈ پر پولیس کی ایک موبائل وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشش کی  گئی ۔

دھماکے کے وقت فیڈرل شریعت کورٹ کے ایک جج کی گاڑی بھی وہاں سے گزر رہی تھی۔

کارروائی میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی راہگیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس موبائل وین کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ دو موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئیں۔

صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ پولیس وین تھی ۔امن کے دشمنوں نے دھماکے کیلئے تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا ۔تاہم سکیورٹی اقدامات کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیرنے ایک بار پھر سکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ دہشت گرد حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

ایسی کارروائیاں جشن آزادی کی خوشیوں کو ماتم میں بدلنے کی کوشش ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: