منا بھائی تھری۔ راج کمار ہرانی کو آئیڈیے کا انتظار

بومن ایرانی اور ارشد وارثی آج کل اپنی نئی فلم  لیجنڈ آف مائیکل مشرا کی پرومشن میں مصروف ہیں۔

اس دوران ان سے مسلسل ’’سرکٹ‘‘ کی واپسی کا سوال کیا جا رہا ہے۔

تاہم وہ ایک عرصے سے چپ تھے لیکن بالی وڈ ہنگامہ کو ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ منا بھی آزاد ہے تو منا بھائی تھری میں کیا رکاوٹ ہے۔

اس پر ارشد نے کہا کہ اصل مسئلہ کسی کے اندر باہر ہونے کا نہیں ہے۔ فلم کے لئے سب سے ضروری چیز ایک آئیڈیا ہے۔ ہم کئی سال سے اس آئیڈیا کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ روز دعا کرتے ہیں کہ راج کمار ہیرانی کو آئیڈیا آ جائے تاکہ وہ پھر سرکٹ بن سکیں کیونکہ یہ ان کی زندگی کا بہترین کردار ہے۔

ارشد نے کہا کہ وہ ہر سال سرکٹ بنانا چاہتے ہیں لیکن یہ تب تک ممکن نہیں کہ جب تک ہیرانی کے دماغ کی گھنٹی نہ بجے کیونکہ صرف وہی سرکٹ کو پیدا کر سکتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: