آسٹریلوی جیلوں میں تارکین وطن سے جنسی زیادتی

آسٹریلوی محکمہ داخلہ کی ایک خفیہ رپورٹ دی گارڈین اخبار   نے شائع کی ہے۔ اس خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا  گیا ہے کہ تارکین وطن کی ’’نارو‘‘ میں قائم جیل میں جنسی زیادتی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی خواتین اور بچوں کو 2000 سے زائد واقعات میں جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آسٹریلیا کی اس جیل میں ان تارکین وطن کو رکھا جاتا ہے جو غیرقانونی طور پر کشتیوں پر سوار ہو کر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعات 2013سے 2015کے دوران ہوئے اور حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ تارکین وطن شاید غلط الزامات لگا کر بھی ملک میں گھنسے کی کوشش کر رہے ہوں۔

ان جیلوں میں عام طور پر پاکستانی، افغان، شامی اور دوسرے جنگ زدہ علاقوں کے  تارکین وطن موجود ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: