دہشت گردی کے خلاف مزید سخت اقدامات، فیصلہ ہو گیا

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کا دائرکار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا ۔

اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے بعد کی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی ایپکس کمیٹیوں کے اجلاس بلائیں جائیں گے۔ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق وزیر داخلہ چودھری نثار قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چودھری نثار نے بتایا کہ مدرسہ اصلاحات کے تحت مدارس رجسٹریشن کیلئے تیار ہیں ۔ وزارت داخلہ مدارس اصلاحات کے حوالے سے جلد علماء کا اجلاس بلائے گی ۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: