ملک میں بارشیں، حادثات میں 2 جاں بحق

بنوں اور گردو نواح میں صبح سویرے طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے درخت اور سائن بورڈ گر گئے، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ۔ گھروں کی چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور بیالیس زخمی ہو گئے ۔ بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ۔ ایبٹ آباد میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہو گئیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی بارش سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ ہے ۔

لاہور میں بھی اب رحمت کھل کر برسا جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ۔

بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور دفاتر جانیوالوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

اسلام آباد سمیت میانولی ، کلرکہار ، شیخوپورہ ، جھنگ ، سرگودھا ، ڈسکہ ، ناروال اور پسرور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ۔ موسم تبدیل ہونے پر گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: