سانحہ کوئٹہ ،خود کش بمبار کا ڈی این اے ٹیسٹ

سانحہ سول اسپتال  کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

جائے  وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 150 افراد کی فیس اسکریننگ کی جا چکی ہے  اور شاخت کا عمل جاری ہے۔

تاہم تحقیقات میں خود کش بمبار کی شناخت میں کامیابی تاحال نہیں مل سکی  جس پر خود کش بمبار کا سر ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے  اسلام آباد بجھوا دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری  کے زیر صدارت آج دوسرے روز بھی اہم اجلاس ہو گا جس میں واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت اور  محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں  کا امکان ہے۔

پولیس کے  اعلی ٰ افسران کی جانب سے  سانحہ سول اسپتال پر جے آئی ٹی بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب سیکورٹی کو مزید موثر بناتے ہوئے   شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف  سی نے سرچ آپریشن کے دوران  20 سے زائد  مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

سیکورٹی  ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں  بیشتر کا تعلق کالعدم تنظیم   سے ہے۔

افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات  شروع کر دی گئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: