بندوق والے ہلیری کو صدر بننے سے روکیں،ٹرمپ

نفرت انگیز بیانات سے شہرت پانے والا ٹرمپ  اپنے نئے بیان کی وجہ سے پھر تنقید کی زد میں ہے۔

شمالی کیرولائنا میں انتخابی  جلسے سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہشہری اپنے اسلحہ رکھنے کے حقوق استعمال کرتے ہوئے ان کی حریف ہیلری کلنٹن کو روک سکتے ہیں کیونکہ اگر ہلیری آ گئیں تو ملک میں اسلحہ پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔ ایسے میں شہری اپنا دفاع دہشت گردوں سے نہیں کر سکتے۔ امریکی اپنی اسلحہ رکھنے کی آزادی کو قائم رکھنے  کے لئے ہلیری کا راستہ روکیں۔

ٹرمپ کاکہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کامیاب ہونے کی صورت میں  سپریم کورٹ میں لبرل ججوں کو لا سکتی ہیں۔

متنازع بیان کے بعد ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید ہونے لگی ہے ۔

ڈیموکریٹ ہاؤس کے رکن ڈیوڈ سیسی لینی نے  ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنی حریف کے خلاف مسلح بغاوت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سینیٹر کرس مرفی نے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ   کلنٹن سے نفرت کرنے والے اس بیان پر حرکت میں آ سکتے ہیں۔

ہلیری کلنٹن کی مہم کے مینیجر رابی موکبندوق رکھنے کے حوالے سے  ٹرمپ کے بیان کو   خطرناک قرار دے دیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: