پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، پولیس نے ملزم سے تفتیش کرنے کیلئے نیا طریقہ اپنا لیا۔
ملتان پولیس تفتیش کیلئے ملزم کو نہر کنارے لے گئی، الٹا کر کے پانی میں ڈبو دیا۔
پانی میں ڈبکیاں لگواتے ہوئے وحشیانہ تشدد کرکے ملزم کو اعتراف جرم پر مجبور کیا جانے لگا۔
تشدد کی تصاویر منظر عام پر آنے پر سی پی او ملتان نے واقع کا نوٹس لے لیا۔
واقعے کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے۔