پوکے مون کھیلنے کے لیے اضافی تنخواہ

ڈنمارک کی ایک کمپنی نے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے امیدواروں کو تنخواہ میں ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو کھیلنے کے لیے لیے الگ رقم دینے کی پیشکش کی ہے۔

pokemon game

فنانس بزنس نیوز سائٹ نے کمپنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ نوکری کے لیے دیے جانے والے معمول کے اشتہارات سے کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں مل کر رہا تھا۔ اس لیے کمپنی نے فیصلہ کیا کہ وہ نوکری کے حصول کے لیے آنے والوں کی ماہانہ تنخواہ میں اضافی 3700 ڈالر کے برابر پوکے سکّے دے گی۔

اس رقم کو صارف گیم کی اشیا، پوکے بالز، اور کریکٹرز پکڑنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر تو امیدوار صرف گیم ہی نہیں کھیلنا چاہتا بلکہ صرف نوکری کی تلاش میں ہے تو تمام رقم اس کے اصل ورلڈ بینک اکاؤنٹ میں بھی جمع کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر لیسی جوریک کا کہنا ہے کہ یہ غیر رسمی انعام فراہم کرنے کا مقصد کمپنی میں نوجوان افراد کو بھرتی کرنا ہے جو نوکری کی تلاش میں ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: