سیون نیوز کے ورکرز برطرف، ایمپرا کا احتجاج

الیکٹرانک میڈیا کے پروڈیوسرز کی تنظیم ایمپرا نے سیون نیوز کی جانب سے بلاوجواز برطرفیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایمپرا کے سیکریٹری جنرل راؤ شاہد محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیون نیوزکا انتہائی کم وسائل اور کمزور مشینری کے ساتھ لانچ ہونا اور دس بڑے چینلز میں شامل ہونا صحافیوں کی انتھک محنت کا واضح ثبوت تھا۔ مالکان نے کارکنوں کی محنت پر انہیں نوازنے کے بجائے الٹا نوکریوں سے فارغ کر دیا۔ ایمپرا کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قانونی جنگ لڑنے کا آپشن بھی موجود ہے لیکن اس سے پہلے مذاکرات کا آپشن آزمایہ جائے گا۔ صحافتی اداروں کی کامیابی مالکان اور کارکنوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہوسکتی ہے لیکن اگر مالکان ورکرز کا مستقبل تاریک کریں گے تو پھر صحافی بھی حساب مانگیں گے۔ ایمپرا نے سیون نیوز کی انتظامیہ کو جمعہ تک کی مہلت دی ہے جس کے بعد ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: