حکومت نے ایک ہفتے میں 12 کھرب روپے قرض لیا

آئی ایم ایف کو خیرباد کہنے کے فیصلے کے بعد حکومت نے دوبارہ مرکزی بینک سے قرض لینا شروع کر دیا ہے۔

حکومت نے جولائی کے آخری ہفتے کے دوران بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے مرکزی بینک سے 12 کھرب 22 ارب 78 کروڑ روپے قرض لیا۔

اس سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت مرکزی بینک سے نیا قرض لینے کے بجائے پرانا قرضہ واپس کرتی رہی ہے۔

گزشتہ مالی سال میں حکومت نے مرکزی بینک کو 475 ارب روپے اور اس سے پچھلے سال 434 ارب روپے واپس کیے تھے جس کے باعث مرکزی بینک سے لیے گئے حکومتی قرضوں کا حجم 15 کھرب روپے سے کم رہ گیا تھا۔ قرضوں کا حجم اب دوبارہ 21 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: