قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملتان کی عدالت نے ملزم حق نواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ملزم حق نواز کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عبدالمنان قریشی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر عطیہ جعفری نے عدالت سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم عدالت نے دو دن کے ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کیا۔
ملزم کو پولیس نے 30 جولائی کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا۔