پنجاب میں ضرب عضب شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پنجاب میں ضرب عضب شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے 16 اگست کو ہونے والا احتجاج موخر کردیا ہے۔ اب عوامی تحریک 20 اگست کو احتجاج کرے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے آج ایک کے بعد ایک سانحہ رونما ہورہا ہے۔ فوج نے اپنا کام کیا مگر دیگر سیاسی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا کام نہیں کیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 17 ماہ گزر گئے ہمیں بتایا جائے نیشنل ایکشن پلان پر وزیر اعظم نے کتنے اجلاس بلائے؟ کیا غیر ملکی فنڈنگ رُکی یا نہیں؟ نام بدل کر کام کرنے والوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی فنڈنگ سے اقتصادی راہداری پر مدرسے بن رہے ہیں مگر حکومت ان کے مقاصد سے نابلد نظر آرہی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: