کیپٹن صفدر کتنے اثاثے ہیں؟ تحریری جواب طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر سے اثاثوں کی تفصیلات پر تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

کیپٹن صفدر کے خلاف اثاثے چھپانے کے مقدمے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار صاحبزادہ صلاح الدین کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کے پاس کیپٹن صفدر کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں کہ انہوں نے اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی سے کام لیا ہے۔

کیپٹن صفدر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں ہے وہ اس درخواست کو مسترد کردیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ اپنا کام کریں ہمیں نہ بتائیں کے ہمارے اختیار میں کیا ہے اور کیا نہیں۔

عدالت نے 17 اگست کو اثاثوں کی تفصیلات پر تحریری جواب طلب کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: