پاکستان میں شادی ہوئی، قانونی طور پر آیا ہوں

اسلام آباد سے گرفتار بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

امریکی شہری کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اقبال تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ میتھیو بیرٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ قانونی طور پر پاکستان آیا ہے۔ اس کے پاس قانونی ویزہ ہے جو ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ نے جاری کیا اور اس نے پاکستان میں شادی کررکھی ہے۔

میتھو نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے اس کے خلاف ماضی میں دی گئی ایف آئی آرز ختم کردی ہیں۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ میتھیو بیریٹ کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔ ملزم کے پاکستان میں غیرقانونی داخلے پر جے آئی ٹی تفتیش کر رہی ہے۔

عدالت نے ملزم کو دوبارہ 12 اگست کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: