شاہد آفریدی پر ٹی 20 کے دروازے بند

قومی سلکیشن کمیٹی نے بالآخر انگلینڈ کے خلاف ٹی 20سکواڈ  سے شاہد آفریدی کو نکال دیا۔ ابتدائی طور پر ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کے لئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

شاہد آفریدی 10برس بعد پہلی بار ٹیم میں منتخب نہیں ہو پائے۔ 2006ءمیں ٹی ٹوئنٹی کیرئیر شروع کیا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران 98 شارٹ فارمیٹ کے میچز کھیلے۔

ورلڈ ٹی 20میں شکست کے بعد شاہد آفریدی پر تنقید انتہائی بڑھ گئی تھی اور ان کے خلاف تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا جس پر لوگوں کو لگ رہا تھا کہ شاید اب وہ خود ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے انگلینڈ میں ٹی 20کھیلنے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں  وقاریونس کی رپورٹ کے بعد بورڈ انتظامیہ بھی آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے کی مخالف تھی۔ جس کے بعد اصولی فیصلہ کیا گیا کہ شاہد آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: