ایسا سی پیک نہیں چاہیے جس سے عوام کی جانیں جائیں

پیپلز پارٹی کے حیدر آباد سے منتخب سینیٹر عبدالستار بچانی قومی اسمبلی کے اجلاس میں کوئٹہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ   ہمیں تمام ا ختلافات بھلا کر ایک پیج پر آنا ہو گا۔

عبدالستار بچانی نے کہا کہ آج حکومت کہہ رہی ہے کہ کوئٹہ حملہ سی پیک پر کیا گیا، ایک عرصے سے یہی کہا جا رہا ہے کہ جو حملہ ہے ، وہ سی پیک پر ہے، بھارت کر رہا ہے، اگر ہم یہ روک نہیں سکتے تو پھر مجھے کہنے دیں کہ  ایسا سی پیک نہیں چاہئے جس کی وجہ سے عوام کی جانیں جائیں۔

abdulstatar bacAbdul Sattar Bachani

انہوں نے کہا کہ  سمجھ نہیں آتی حکومت نوازشریف کی ہے کہ کسی اور کی۔  اتنا بڑا حملہ ہوا  اور وزیر داخلہ اسمبلی میں نہیں آئے۔گزشتہ روز  وہ پورا دن اسلام آباد کے ’’بلیو ایریا‘‘ میں گھومتے رہے۔ ایوان کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدہ ہے۔

عبدالستار گورچانی نے کہا کہ  سندھ میں رینجرز کے ا ختیارات کا معاملہ ہو تو وزیر داخلہ فوراً ٹی وی چینلز پر آ جاتے ہیں لیکن ہمارے وفاقی وزیرداخلہ نہیں آتے۔ اگر یہی طرز عمل سندھ میں ہوتا تو اب تک میڈیا ان کی جان لینے پر تل جاتا۔

ان کے اظہار برہمی کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان نے مداخلت کر کے انہیں سمجھا بجھا کر نشست پر دوبارہ بیٹھا دیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: