ہسپتالوں پر حملوں میں پاکستان کا تیسرا نمبر

ہسپتالوں اور مراکز صحت پر دہشت گردوں کے حملوں میں پاکستان کا دنیا میں تیسرا نمبر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں دو سال کے دوران دہشت گردوں نے 43 بار ہسپتالوں اور مراکز صحت کو نشانہ بنایا۔

ہسپتالوں اور مراکز صحت پر ان حملوں میں مجموعی طور پر 102 افراد اور 66 زخمی ہوئے۔

سال 2014 میں پاکستان میں ہسپتالوں  پر دہشت گردی کے 27 واقعات ہوئے۔ سال 2015 میں 16 حملے کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دو سال کے دوران دنیا کے انیس ممالک میں ہسپتالوں پر حملوں اور دھماکوں کے 594 واقعات ہوئے جن میں 959 افراد اپنی جان سے گئے۔

سب سے زیادہ نشانہ شام کے اسپتال بنے جہاں 228 واقعات میں 352 افراد ہلاک ہوئے۔

غزہ کی پٹی پر ایسے 53 حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔

عراق میں ہسپتالوں پر حملوں کے 43 واقعات میں 114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: