پاکستان کو دہشت گردی سے 100 کھرب روپے کا نقصان

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے ملکی معیشت کو ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ ایک سو کھرب روپے سے زیادہ کا لگایا گیا ہے۔

دہشت گردی سے ہونے والا نقصان پاکستان کے غیر ملکی قرضوں سے ایک سو فیصد سے زیادہ ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے واقعات کا آغاز 2001 سے ہوا۔

پہلے سال معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ 164 ارب روپے لگایا گیا تھا۔

ایک سال میں دہشت گردی کے باعث سب سے زیادہ نقصان 2010 میں ہوا۔ اس سال دہشت گردی نے ملکی معیشت کو 20 کھرب 37 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔ سال 2012 کے بعد سے دہشت گردی میں نسبتا کمی دیکھی گئی۔

مالی سال 16-2015 کے دوران دہشت گردی کے واقعات سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ تقریبا 6 کھرب روپے ہے۔

اب تک  صرف انفرا سٹرکچر کو 52 ارب 25 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

دھماکوں کے باعث سکولوں، فیکٹریوں اور زرعی زمینوں کی تباہی سے ہونے والی بے روز گاری اس کے علاوہ ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: