تمام سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیں

وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیکورٹی اداروں کو دہشت گردوں کا پوری طاقت سے جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

کوئٹہ میں امن و امان پر اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا فعال میکنزم وضع کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن پاک چین اقتصادی راہداری کے درپے ہیں۔عالمی دہشت گردی کے خطرے سے پوری صلاحیت کے ساتھ نمٹیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مربوط پیشگی اقدامات کے ذریعے موثر جواب دینا ہوگا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال میں بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ کوئٹہ کا افسوس ناک واقعہ قوم کے عزم کو متاثرنہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج اقتصادی راہداری منصوبے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کےلئے قابل تعریف اقدامات کررہی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: