مسلح تنظیمیں کس کی ہیں؟ ان کی آشیر باد کیوں؟

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے کرپشن اور قتل عام میں ملوث ہیں۔ اچھے اور بُرے طالبان کے کیا معنی ہیں؟

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے سوال اٹھایا کہ مسلح تنظیمیں کس کی ہیں؟ یہ مسلح تنظیمیں کرائے کے قاتل ہیں کیوں ان کی آشیرباد کرتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے لیے ہے یا پاکستان اسٹیبلشمنٹ کے لیے ہے۔

مولانا شیرانی نے کہا کہ دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ہماری اپنی فورس شامل ہیں۔ یہ ایوان اپنی فورسز کو ہی کنٹرول نہیں کرپا رہا۔ ایوان سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمارا دشمن گھر کے اندر ہے اس کو خدا کا خوف دلا دیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گھروں کو کیوں بلڈوز کیا گیا ان کا کیا قصور تھا۔ کیا وہاں بندوق بردار ہمارے اپنے اداروں کے نہیں تھے۔

مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ اس وقت چوتھی عالمی جنگ جاری ہے جس میں ہدف مسلمان ہیں۔ اس جنگ میں مسلم ممالک کے نقشے تبدیل کئے جارہے ہیں۔ چوتھی عالمی جنگ میں امریکی دفاعی میگزینوں کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کو غیر فطری ممالک قرار دے کران کی مزید تقسیم کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اتحادی سپورٹ فنڈ اسی مقصد کے لیے کرایہ ہے۔ یہ سب جاننے کے بعد بھی ہم اتحادی سپورٹ فنڈ لے کر عوام کو قتل کر رہے ہیں۔

مولانا شیرانی نے کہا کہ اب آنسو کیوں بہاتے ہیں، جھوٹ نہ بولیں، کولیشن سپورٹ فنڈ کس لیے لیا۔ قوم سے جھوٹ نہ بولیں لوگوں کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں۔ یہ واقعات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہمارے دفاعی ادارے مسلح تنظیموں کی آشیرباد جاری رکھیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: