48 گھنٹے میں کچرا اٹھاؤ یا پھر گھر جاؤ

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی صفائی کے لیے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچرا نہ اٹھایا گیا تو متعلقہ افسر گھر جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کراچی میں کچرے کے حوالے سے بہت شکایات ہیں۔ کسی کو میدانوں میں کچرا پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو کچرا ٹھکانے لگانے جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وارننگ دی کہ ملیر ندی اور قیوم آباد کے گراؤنڈز میں کچرا پھینکا گیا تو پولیس ذمہ دار ہوگی۔

مراد علی شاہ نے ریڈ زون کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کرنے کی ہدایت بھی دی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: