چھوٹی چھوٹی جگہوں پر عقل دنگ کرنے والے فراڈ

سپریم کورٹ نے جعلی آئی ڈی اور ویب سائٹ بنانے والے ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سائبر کرائم جرائم کی صاف ستھری شکل ہے۔ چھوٹی چھوٹی جگہوں پر بیٹھے افراد عقل کو دنگ کرنے والے فراڈ کرتے ہیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ملزم فضل محمود اور لیاقت علی پر جعلی ویب سائٹ بناکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے نے عدالت کو سائبر کرائم کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ سائبر کرائم سے ہمارے ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ ہرغلط کام میں ہمارا نام سب سے پہلے آتا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: