ملک بھر میں دہشت گرد پکڑو

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں خصوصی کومبنگ آپریشن کا حکم دیا ہے۔ انٹیلی جنس ادارے ملک بھر میں دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نشانہ بنا سکیں گے۔

آرمی چیف کی صدارت میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو شکست فاش ہوئی۔ اب دہشت گردوں کی توجہ بلوچستان کی طرف ہو گئی ہے۔ کوئٹہ میں ہونے والے حملے کا مقصد بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کو خراب کرنا تھا۔ حملہ خصوصی طور پر اقتصادی راہداری کے خلاف ہے۔ صورتحال سنبھالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

آرمی چیف نے انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی کہ وہ کوئٹہ واقعے سے جڑے کسی بھی فرد کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ملک میں جہاں بھی جانا پڑے جائیں۔

اس سے قبل صوبے اور وفاق خصوصی اختیارات کے ذریعے فوج کو آپریشن کا حکم دیتا تھا۔ تاہم تحفظ پاکستان ایکٹ ختم ہو جانے کے بعد یہ خصوصی اختیارات ختم ہو گئے۔

آج آرمی چف کی جانب سے احکامات سے لگتا ہے کہ انہوں نے تمام اختیارات کو ویٹو کر دیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: