کوئٹہ دھماکہ، انسانی اعضا اور مذمتوں کا ڈھیر

کوئٹہ دھماکے  کے بعد جہاں انسانی اعضا کا ڈھیر لگ گیا تو وہیں روایتی مذمتوں کا ڈھیر لگ گیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا  کہ  بلوچستان کا امن خراب کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا  کہ ٹارگٹ کلنگ اورپھرسول اسپتال میں دھماکا سیکیورٹی کی ناکامی  ہے۔ دہشت گرد وں کے نا پاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف   نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کونشانہ بنانےوالےسفاک درندےکسی رعایت کےمستحق نہیں۔

عمران خان نے دھماکے کی  شدید مذمت کی ہے ۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ  ملک دشمن قوتیں پاکستان کودہشت گردی کانشانہ بنارہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،مولانا فضل الرحمان،گورنر پنجاب ،ڈاکٹر طاہرالقادری اور دیگر نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: