امریکا پہلے نمبر پر

امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے اولمپکس میں اپنا 19 واں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جبکہ امریکہ دوسرے دن کے اختتام پر 12 تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔

سالہ فیلپس دنیا میں سب سے زیادہ طلائی تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ وہ پانچویں بار اولمپکس مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ مجموعی طور پر 23 میڈلزاپنے نام کر چکے ہیں جن میں دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

دوسری جانب کوسوو کو پہلا طلائی تمغہ دلانے کا سہرا میجلنڈا کیلمنڈی کے سر گیا جوجوڈو کے 52 کلوگرام مقابلوں میں کامیاب رہیں۔

25 سالہ کیلمنڈی نے اٹلی کی کھلاڑی کو ہرا کر یہ تمغہ حاصل کیا۔ اس سے قبل وہ البانیا کی جانب سے لندن اولمپکس میں شریک ہوئی تھیں۔

برطانیہ کے لیے پہلا طلائی تمغہ ایڈم پیٹی نے حاصل کیا جب انھوں نے 100 میٹر برسٹ سٹروک میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

21 سالہ تیراک نے اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔

ریو اولمپکس میں دوسرے دن کے اختتام پر چین دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے لیے تیسرا طلائي تمغہ لونگ قنگکوان نے ویٹ لفٹنگ میں حاصل کیا۔ انھوں نے 56 کلو گرام مقابلے میں مجموعی طور پر 307 کلوگرام وزن اٹھایا جو کہ نیا ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔

انڈیا کی جمناسٹ دیپا کرماکر نے ریو اولمپکس میں جمناسٹکس کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

ان کے علاوہ اتوار کو انڈیا کی خاتون ریكرو تیر اندازی کی ٹیم کوارٹر فائنل میں روس سے سخت مقابلے کے بعد ہار کر باہر ہو گئی۔

ٹینس مقابلوں میں پہلے دن سے ہی الٹ پھیر جاری ہے۔ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ مردوں کے سنگلز مقابلے سے پہلے ہی دور میں ہار کر باہر ہو گئے ہیں جبکہ برطانیہ کے اینڈی اور جیمی مرے کی جوڑی مردوں کے ڈبلز مقابلے سے باہر ہو گئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: