پاکستان اور ایران داعش کے خلاف متحد

پاکستان اور ایران نے داعش سمیت ایسے ہی دیگر شدت پسند گروپوں اور خطے کو درپیش دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

pak-iran-flag1

تہران میں دونوں ملکوں کی باہمی سیاسی مشاورت کے نویں دور کے اجلاس پر پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری اور ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے ایشیا بحرالکاہل ابراہیم رحیم پور کے درمیان بات چیت میں اس دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی  دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں عہدیداروں نے سلامتی کے مسائل بالخصوص سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

ایران کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں لیکن حالیہ برسوں میں اس میں خاصی گرم جوشی دیکھنے میں آئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کسی بھی اعلیٰ پاکستانی عہدیدار کا یہ دوسرا دورہ ایران تھا۔ اس سے قبل جولائی میں پاکستانی مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے بھی تہران میں عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ایران یا پاکستان میں داعش کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں لیکن افغانستان کے مشرقی حصے میں اس نے قدم جمانا شروع کیے اور حالیہ مہینوں میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے ساتھ اس کی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: