قندھار میں پاکستان کرنسی پر پابندی

قندھار کے پولیس چیف عبدالرزاق نے شہر میں پاکستانی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال صرف حکم جاری کیا گیا ہے اور ابھی سزا تجویز نہیں کی گئی۔

قندھار کے پولیس چیف کا افغانستان کی طاقتور ترین شخصیات میں شمار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کرنسی کے خلاف نہیں لیکن ایرانی اور پاکستانی کرنسی کو ’’افغانی‘‘تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

پابندی کے بعد افغانی کرنسی کی قیمت میں بہتری آئی ہے اور اب 1000روپے 622افغانی کے برابر ہیں۔ افغانی کرنسی ڈالر اور یورو کے مقابلے میں بھی بہتر ہوئی ہے۔

افغان تاجروں نے بھی ملک بھر میں اس فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کی افغان منڈی پر سبقت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: