پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پھر شکست

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچوں اور آخری روز پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 343کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کو خاصی مشکلات رہیں ۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور صرف چھ رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ محمد حفیظ 2پر پویلین لوٹ گئے۔جس کے بعد سمیع اسلم 70اور اظہر علی 38کے درمیان 73کی شاندار شراکت قائم ہوئی ۔

اس پارٹنر شپ کے بعد پاکستان کے صف اول کے بیٹسمینوں میں سے کوئی بھی انگلش بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور یکے بعد دیگرے بیٹسمین پویلین لوٹتے رہے۔ یونس خان 4، کپتان مصباح الحق 10، اسد شفیق اور سرفراز احمد کوئی رن بنائے بغیر ، یاسر شاہ 7اور محمد عامر 16پرپر آئوٹ ہوئے۔

 جبکہ سہیل خان نے 36 اور راحت علی  صرف 15 رنز کا اضافہ کر سکے اس طری پاکستان کی پوری ٹیم 201 رنز بنا سکی۔ اور قومی ٹیم انگلینڈ سے 141 رنز سے ہار گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے ووکس ، اسٹیون فن ، جیمز اینڈریسن ، اسٹورٹ براڈ  اور معین علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل صبح کے سیشن میں انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 445 رنز چھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو 343کا ہدف دیا تھا ، صرف ایک انگلش بیٹسمین بریسٹو 83رنز بناکر سہیل خان کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔
چار ٹیسٹ میچوں کی سریز میں انگینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: