بلیک لسٹ امریکی شہری اسلام آباد کیسے پہنچا؟

امریکی شہری کے بلیک لسٹ ہونے کے باوجودویزے کے اجرا کی رپورٹ وزیرداخلہ کوپیش کردی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں واقعے کی ذمہ داری ہیوسٹن میں تعینات ویزاافسرپرعائدکردی گئی۔ریکارڈدیکھے بغیر24گھنٹوں میں بلیک لسٹ امریکی شہری کوویزاجاری کیاگیا۔امیگریشن کاؤنٹرپرموجودایف آئی اے اہلکار بھی واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔

وزیرِداخلہ نے میتھیوبیرٹ کی نشاندہی کرنے والے کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کااعلان کیا۔ وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ سسٹم انچارج کی نشاندہی کی بدولت میتھیو بیرٹ کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ وزیرِداخلہ نے ایف آئی اے کوامیگریشن میں نئی پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارکاکہناتھاکہ کسی غیرملکی کوویزے کا اجرا وزارت داخلہ کی منظوری کے بغیرنہ کیاجائے۔ وزارت داخلہ نے کہاکہ میتھیوبیرٹ کے واقعے کو ریمنڈڈیوس سے جوڑناکسی طورپربھی مناسب نہیں۔

گرفتارامریکی شہری کوجاسوس کہنا نامناسب اورقبل ازوقت ہے۔ امریکی شہری کوجن وجوہات پربلیک لسٹ کیاگیا ان میں جاسوسی کی شق شامل نہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: