فرانس کے شہر سینٹ ڈینس میں یورو کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان ملک نے رومانیہ کیخلاف فاتحانہ آغاز کیا
پہلے ہاف تک میچ بغیر کسی گول کے برابر ر ہا، دوسرے ہاف کا آغاز بھی تیزی سے ہوا
فرانس کے اولیویر جیرو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم یہ برتری زیادہ دیر نہ رہ سکی
رومانیہ کے بوگڈان سٹینکو نے پنلٹی کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا
کھیل کے آخری لمحات میں فرانس کے ڈمٹری پائٹ نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی
سنسنی خیز مقابلے کو گراؤنڈ میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا
میچ سے پہلے یورو کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوئی
میچ کی جھلکیاں دیکھیں