پنجاب حکومت نے 2013 میں چنیوٹ کے علاقے رجوعہ سادات میں بڑی مقدار میں لوہا، تانبا اور سونے کے ذخائر دریافت ہونے کا انکشاف کیا۔
کہا گیا کہ 29 کلومیٹر کے علاقے میں 155ملین ٹن اعلی کوالٹی کا خام لوہا اور دیگر معدنیات موجود ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف شریف نے فروری 2015 میں علاقے میں مزید تحقیق کے لیے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا تھا۔
بین الاقوامی کمپنیوں پر مبنی کنسورشیم بھی بنایا گیا جس نے پنجاب منرل کمپنی کو رپورٹ پیش کی جو تاحال منظر عام نہیں لائی گئی۔
اتنی بڑی مقدار اور اعلی کوالٹی میں معدنیات نکالنے کیلئے کام کا آغاز نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔
چنیوٹ سے اربوں ڈالر کی معدنیات کے ذخائر دریافت ہونا بلاشبہ ملک و قوم کیلئے بڑی خوشخبری تھی لیکن کام میں تاخیر سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ پراجیکٹ حقیقت ہے یا سیاسی کھیل کا حصہ کیونکہ پنجاب حکومت کی جانب سے معدنیات کے تحفظ کیلئے بنائی جانےوالی پنجاب منرل کمپنی نے چنیوٹ میں اپنا دفتر بھی پانچ ماہ قبل بند کر دیا تھا۔