پی آئی اے فروخت کرو۔ آئی ایم ایف کی دھمکی

آئی ایم ایف نے پاکستان پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر ویز کو جلد آپریشنل کریں اور پی آئی اے بیچیں۔   پاکستان ایئرویز کی رجسٹریشن سے متعلق ایک مرحلہ تو مکمل ہو گیا ہےتاہم اس عمل کو مکمل کرنے کے حوالے سے کچھ وقت درکار ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مطالبے کے پیش نظرہدایت کی ہے کہ اِیئر ویز کے رجسٹریشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائےتاکہ اسے آپریشنل بنایا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق عمل میں سست روی کی وجہ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی مختلف کمپنیوں کو پاکستان ایئر ویز میں ضم کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کیٹرنگ میں 1000 کے قریب اسٹاف ہے، مگرایئر سروس کے لیئے کھانے پینے کی تمام اشیاء ٹھیکوں پر حاصل کی جاتی ہیں۔

وزیرخزانہ کی ہدایت پرپاکستان ایئر ویز کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے تین اجلاس ہوچکے ہیں، تاہم ابھی تک یہ عمل سست روی کا شکارہے۔

ادھر آئی ایم ایف نے مطالبہ کیاہے کہ اگر پاکستان نے جلد از جلد پی آئی اے کی نج کاری نہ کی تو مستقبل میں اس کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی اور کسی بھی مشکل صورت حال میں اب قرض نہیں ملے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: