کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کا کہنا ہے بھارت میں مسلمان سے زیادہ گائے محفوظ ہے۔ لوک سبھا میں بات کرتے ہوئے کانگریس رکن ششی تھرور نے بی جے پی حکومت کی مسلمان دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی بے حسی کی وجہ سے ملک میں عدم برداشت کے واقعات بڑھ رہے ہیں جو دنیا بھر میں بھارت کی بدنامی اور شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔