سرکاری زمین پر قبضہ اور بدمعاشی، بحریہ ٹاؤن کے 3افسر گرفتار

لاہور کے علاقے رائیونڈ سٹی پولیس نے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور پھر اسلحہ کے زور پر لوگوں کو ڈرانے کے الزام میں بحریہ ٹاؤن کے 3افسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رنگ روڈ سدرن لوپ کی تعمیر کے لئے زمین قانون کے مطابق حاصل کی گئی تھی لیکن پھر بھی بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے تعمیر کے دوران خلل ڈالا۔

مقدمے میں ریٹائرڈ کرنل سہیل، ریٹائرڈ میجر وقار اور ریٹائرڈ ڈ ایس پی حق نواز شامل ہیں۔

لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب پنجاب حکومت کی جانب سے گرائی گئی بحریہ کی دیوار کو انتظامیہ نے اسلحے کے زور پر دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس آئی اور تینوں افسروں کو گرفتار کر لیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: