ریو اولمپکس ، آسٹریلیا پہلے نمبر پر

ریو ڈی جنیرو میں  جاری  اولمپکس میں امریکی نشانہ باز ورجنیا تھریشر نے ویمن 10 میٹر ائیر رائفل مقابلے میں پہلی پوزیشن لی۔

10میٹر شوٹنگ رینج کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی نشانہ باز مناہل سہیل  28  ویں پوزیشن پر رہیں۔

مناہل سہیل کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہی ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں جس کے بعد  پاکستان کے 6ایتھلیٹ اولمپکس میں باقی رہ گئے ہیں۔

اولمپکس میں سب سے چھوٹا 7  رکنی دستہ پاکستان کا ہے  گیمز  میں 455اتھلیٹس پر مشتمل   سب سے بڑا دستہ امریکہ کا ہے۔

ویمن رگبی کے افتتاحی میچ میں  فرانس کی ٹیم نے اسپینش خواتین کو  شکست دے دی میچ کو دیکھنے کے لیے  اسٹیڈیم میں 15 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی۔

برطانیہ کے   ایڈم پیٹی سوئمنگ کے 100 میٹر بیک اسٹروک ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر نہ صرف اولمپک گولڈ میڈل جیتا بلکہ  وہ   اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے  برطانوی سوئمر بھی بن گئے۔

ورلڈ چیمپئن ایڈم نے  فاصلہ 57.55سیکنڈ میں طے کر کے اولمپکس  کا پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ادھر بیلجئم کے  گریگ وین نے اولمپکس مینز روڈ ریس میں  زبردست  سائیکلنگ کرتے ہوئے   گولڈ میڈل جیت لیا۔

گریگ نے سنسنی خیز مقابلے میں   اٹلی کے   وین سینو کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: