بنگلہ دیش غیر محفوظ، انگلش کرکٹ ٹیم کو خدشات

انگلش کرکٹ بورڈ   کے   سیکورٹی ایکسپرٹ   بنگلہ دیش سیکورٹی  کا جائزہ لینے  جائیں گے جہاں  سے واپسی پر وہ  ای سی  بی کو    انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ یا ملتوی کرنے کی تجویز پیش کریں گے ۔

انگلش کرکٹ بورڈ  کے مطابق  ٹیم کو بنگلہ دیش  میں دہشت  گردی کے خطرات  ہوں گے ۔

سیکورٹی ایکسپرٹ  ریگ ڈیکسٹن کے مطابق  ٹیم کے متعدد سینئر پلئیرز کو  بنگلہ دیش میں سیکورٹی  پر تحفظات ہیں ۔

فیوچر ٹور پروگرام کے تحت  الیسٹر کک   اسکواڈ کو  28 ستمبر سے   بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا جہاں اسے میزبان حریف کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا تھی ۔

یکم جولائی کو ڈھاکا میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں  2پولیس اہلکار سمیت 25 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: