وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کے چیک ملنا شروع ہوگئے ۔
وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے عملے اور اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ کی وزارت نے امدادی رقم کے چیک تقسیم کرنا شروع کردئیے جس سے فکروں میں گھرے چہروں پر رونق آگئی ۔
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ملازمین کو شیلٹر خوراک اور طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔
سعودی حکومت نے کمپنیوں کو ملازمین کے واجبات ادا کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔