محبت میں گرفتار بھارتی پشاور میں قید

پشاور کی جیل میں قید بھارتی نوجوان حامد انصاری پر متعدد بار قیدیوں نے حملہ کیا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمشنر کو فوی حامد انصاری سے رابطہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

حامد انصاری کو 2012میں افغانستان سے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

حامد ممبئی کے ایک انجینئر تھے اور ایک پاکستانی لڑکی کی محبت میں غیرقانونی طور پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس لڑکی کے ساتھ ان کی دوستی آن لائن ہوئی۔

پاکستانی ملٹری کورٹ نے حامد کی داستان کو قبول کیا اور انہیں صرف تین سال کی قید کی سزا سنائی۔

تاہم پشاور کی عدالت میں حامد کے وکیل نے بتایا کہ ساتھی قیدی مسلسل ان پر حملے کر رہے ہیں اور اس محبت کے قیدی کی زندگی اذیت میں ہے۔ تاہم وہ پھر بھی اپنی محبت کی خاطر یہ سب کچھ برداشت کر رہا ہے۔ حامد کو جیل میں موت کی سزا پانے والے قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے حامد کے ساتھ ہونے والے سلوک کی سخت مذمت کی ہے اور اسے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

حامد کے وکیل کا کہنا ہے کہ وارڈن سمیت تمام لوگوں نے اس کے ساتھ سخت رویہ رکھا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ فوجی عدالت بھی اس کی محبت کا اعتراف کر چکی ہے۔ اسے صرف شناخت چھپانے کے الزام میں سزا دی گئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: