حکمرانوں کیخلاف تحریک قصاص کا آغاز

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے عوامی تحریک اور پی ٹی آئی ایک بار پھر سڑکوں  پر آگئے،ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحریک قصاص کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے باہر کراچی میں تبت سینٹر پر اسلام آباد کے آبپارہ سنٹر، فیصل آباد میں کچہری بازار اور گوجرانوالہ کے لاری اڈا پر دھرنے دیئے گئے۔  ریلیوں میں شریک کارکن انتہائی پرجوش دکھائی دئے

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ شریف خاندان کا اقتدار ختم ہونے کو ہے، حکمرانوں سے حساب لیکر رہیں گے

اسلام آباد میں ریلی سے خطاب میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا حکمران پھندے سے بچنے کے لئے قانون بدلنا چاہتے ہیں۔

تحریک قصاص کے شرکا اسلام آباد میں ہونے والی بارش میں بھی کھڑے رہے، ان کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں سے مختصر خطاب  میں 20 اگست کےجلسے کا اعلان کیا اور روانہ ہوگئے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: