جرمنی میں دہشت گردی، سعودی عرب کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

سعودی عرب نے جرمن حکام کو جولائی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق سعودی عرب حکومت کے سینئر اہلکار نے جرمن حکام سے رابطہ کیا ہے۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ بم حملے اور کلہاڑی کے حملے کرنے والے دہشت گرد سعودی عرب میں مقیم داعش کے کمانڈر سے رابطے میں تھے۔

جرمن میڈیا کے مطابق دہشت گرد نہ صرف داعش سے متاثر تھے بلکہ وہ سعودی عرب میں مقیم اس شخص سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے باقاعدہ ہدایات لیتے رہے۔

داعش نے اٹھارہ جولائی کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں ایک پناہ گزین نوجوان نے کلہاڑی کے وار کرکے پانچ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ جرمن حکام کے مطابق حملہ آور کا تعلق پاکستان یا افغانستان سے تھا۔

چوبیس جولائی کو ستائیس سالہ شامی نوجوان نے جنوبی جرمنی میں خودکش حملہ کیا تھا جس میں پندرہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: